ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سعودی عرب کا فائزر سے ہفتہ وار کرونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا فائزر سے ہفتہ وار کرونا ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں حاصل کرنے کا اعلان

Sun, 20 Dec 2020 18:42:18  SO Admin   S.O. News Service

ریاض ،20/دسمبر (آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ حکومت نے موڈرنہ اور آسترا زینیکا کی ویکسینوں کا مطالعہ کر رہی ہے۔ وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی کرونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنی فایزر سے سعودی عرب کو ہر ہفتے ایک لاکھ خوراکیں مل رہی ہیں۔

وزارت صحت کے انڈر سکریٹری نے کہا کہ مملکت ان کے استعمال کے لیے متعدد دیگر ویکسینوں کا مطالعہ کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال کے اختتام سے قبل کسی اور ویکسین کا لائسنس جاری کیا جا سکتا ہے۔اگر ہم 80 فی صد آبادی کو وبا سے بچا لیتے ہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ وبا کوروک دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں کل ہفتے کے روز بھی فائزر ویکسین دینے کا عمل جاری رہا۔ مملکت میں جمعرات کو کرونا ویکسین شہریوں کودینے کا عمل شروع ہوگیا تھا جو آج چوتھے روز میں جاری ہے۔ وزارت صحت نے "مائی ہیلتھ" ایپلی کیشن کے ذریعہ ویکسین کی رجسٹریشن اور اندراج کا عمل شروع کیا ہے۔

جمعہ کے اندراج کے اعدادو شمار میں کے مطابق نئے رجسٹرڈ ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ باقی سعودی عرب میں کرونا ویکسین کے مراکز کھولنے کی توسیع اگلے جنوری سے شروع ہو گی۔

فی الحال ویکسی نیشن کا آغاز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سےکیا گیا ہے۔ ویکسینیشن سینٹر میں اس وقت 600 سے زیادہ بیڈ موجود ہیں جب کہ دوسرے شہروں میں‌بھی مراکز قائم کیے جا رہے ہیں۔


Share: